drood sharef ki fazeelat - ROSHAN STARS

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Monday, December 14, 2020

drood sharef ki fazeelat

نبی کــریم صلى الله عليه وسلم پر درود پڑھنے کے فــضائل ❶درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے۔ ❷ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ ❸دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔ ❹ دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔ ❺دس درجات بلند کردیے جاتے ہیں ❻دعا سے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعا کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ❼ اذان کے بعد کی مسنون دعا سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی۔ان شاء اللّه ❽درود شریف پڑھنے سے مجلس با برکت ہو جاتی ہے۔ ❾جب انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجتا ہے تواللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس کی تعریف کرتا ہے۔ ❿درود شریف پڑھنے والے شخص کی عمر اس کے عمل اور رزق میں برکت آتی ہے۔ ⓫درود شریف کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ ⓬درود شریف پڑھنے سے دل کو تر و تازگی اور زندگی ملتی ہے۔ ⓭درود شریف کــثرت سے پڑھا جائے تو پریشانیوں سے نجـــات ملتی ہے ▪حضرت ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا ❤’’اے اللہ کے رسول ﷺ! ❈ میں آپ ﷺ پر زیادہ درود پڑھتا ہوں ، تو آپ ﷺ کا کیا خیال ہے کہ میں آپ ﷺ پر کتنا درود پڑھوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ✦ مَا شِئْتَ جتنا چـــاہو۔ میں نے کہا : چــــــوتھا حصہ؟ ✦آپ ﷺ نے فـرمــــــایا: مَا شِئْتَ ، فَـإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ جتنا چــاہو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمــہارے لئے بہتر ہے۔ ❈ میں نے کہا : آدھــا حصـہ ؟ آپ ﷺ نے فـرمــــــایا: مَا شِئْتَ ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ جتنا چـــــاہو اور اگـر اس سے زیادہ پڑھـو گے تو وہ تمہـــارے لئے بہتـر ہے۔ میـں نے کہا : دو تہــــائی ؟ ✦ آپ ﷺ نے فـرمـــــــایا: مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ جتنا چــــاہـو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمہــارے لئـے بہتـر ہے۔ ❈ میں نے کہا : میں آپ ﷺ پر درود ہی پڑھـتا رہوں تو ؟ 💝آپ ﷺ نے فـرمــــــایا: ★ إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ تب تمھیں تمھاری پریشانی سے بچــا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ مـــعاف کر دئیے جائیں گـے۔ ـے: إِذَنْ یَکْفِیْکَ اﷲُ ہَمَّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ تب تمھیں اللہ تعالیٰ دنیا وآخـــــــرت کی پریشانیوں سے بچـا لے گا۔ 📚 ترمـذی:۲۴۵۷،وصحیحہ الالبانی ــــــریب وہی ہو گا جو سب سـے زیادہ آپ ﷺ پر درود شریف بھیجتا تھا۔ ــــــرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ 🌹رســـول اکرم ﷺ نے فـرمــــــایا: ⊙ أَوْلَی النَّـاسِ بِیْ یَـوْمَ الْـقِیَامَـۃِ أَکْثَـرُہُمْ عَلَیَّ صَــــلاَۃً ـــریب وہ ہو گا جو سب سے زیادہ مجـھ پر درود بھیــجے گا۔ 📚 رواہ الترمذی وابن حبان وابو یعلی وغیرہم 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 💥 درود نہ پڑھنے پر وعیـد 🔥 💡 جـب نبی کـــریم ﷺ کا ذکر کیا جـــــائے تو ذکـر کرنے اور سننے والے دونوں کو آپﷺ پر درود بھیــجنا چـــاہیے۔ ❈نبی کـــــریـم ﷺ کا ارشـــاد ہے ⊙ رَغِـــمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ ـــرا ذکر کـیا گیا اور اس نے مـــجھ پر درود نہ بھیـجا۔‘ 📚 ترمـذی:۳۵۴۵۔وصحیحہ الالبانی ❈نیزآپﷺ ارشاد فـرمـــــــایا ⊙ اَلْبَــخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ ✦ بـــخیل وہ ہے جس کے پاس میـرا ذکر کیا جــائے اور وہ مـجھ پـر درود نہ بھیــجے۔ 📚 ترمـــذی:۳۵۴۶۔وصحیحہ البانی حضـــــرت ابـن عباسؓ عنہ سے روایت ہے کہ 🌹نبـی کــــریم ﷺ نے ارشـاد فــــــرمـایا ⊙ مَـــنْ نَسِیَ الصَّـــلاَۃَ عَلَیَّ خَطِیَٔ طَـرِیْقَ الْجَنَّۃِ 💥 جــــــو شخص مجـھ پر درود بھیجنا بھــول جائے وہ جنت کے راستے سـے ہٹ گـیا۔ 📚 صحیح الجامع للألبانی : ۶۵۶۸ 🤲🏻آخر میں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ربِ کریم ہمیں مستند درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرماٸے اور ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے ۔ اور روزِ قیامت ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے ۔ آمین ثم آمین

No comments:

close